آسٹریلیا؛ «ایڈیلیڈ» مسجد پر نسل پرستوں کا حملہ

IQNA

آسٹریلیا؛ «ایڈیلیڈ» مسجد پر نسل پرستوں کا حملہ

6:54 - August 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3501263
بین الاقوامی گروپ: آسٹریلیا کے شہر «ایڈیلیڈ» کی مسجد «الیزبت گروو» پر نسل پرستوں کے حملے کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا

آسٹریلیا؛ «ایڈیلیڈ» مسجد پر نسل پرستوں کا حملہ


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اے بی سی نیوز» کے مطابق نسل پرستوں نے حملہ کرکے مسجد کی دیوار، دروازے اور کھڑکیوں پر توہین آمیز نعرے درج اور صلیب کا نشان بنایا

نسل پرستوں نے ۸۸ کا کوڈ بھی درج کیا جسکا معنی «زنده باد هیٹلر» ہے۔

سوشل میڈیا پر عوام نے ان نعروں کو توہین آمیز قرار دیا ہے.


مسجد کمیٹی کے رکن عمران لوم نے فیس بک پیچ پر لکھا ہے کہ نسل پرستوں متعصب حملہ آوروں نے کھڑکیوں کو توڑنے کے بعد مسجد کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی مگر اس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے، لیکن ہم ان اقدامات سے ڈرنے والے نہیں۔


انکا کہنا ہے کہ یہ عمارت سولہ سال سے مسجد کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور اب تک ایسا واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔

آسٹریلیا کے اسلامی مرکز نےواقعے پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آسٹریلین سیکورٹی حکام اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ان کے روک تھام کے لیے اقدام کریں گے۔


3518754

نظرات بینندگان
captcha