الکوثر قرآنی مقابلے کے دوسرے مرحلے کے قرآء کا انتخاب

IQNA

الکوثر قرآنی مقابلے کے دوسرے مرحلے کے قرآء کا انتخاب

11:02 - May 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3506134
بین الاقوامی گروپ- الکوثر چینل پر بارہویں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ بعنوان «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والے چھ قرآء کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق الکوثر چینل کے تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ جمعے کی رات مقابلے میں لبنان، افغانستان اور ایران کے قرآء نے حصہ لیا جسمیں لبنان کے عزالدین نے ۸۷، افغانستان کے فضل احمد امید نے ۵۔۷۴ اور ایران کے وحید براتی نے ۸۳ پواینٹ اسکور کیا۔

 

ایران کے بین الاقوامی قاری حمیدرضا احمدی وفا نے اعزازی تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔

 

مذکورہ مقابلوں کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچنے والے چھ قرآء کا انتخاب مکمل ہوگیا ہے۔

 

ججز کمیٹی کے مطابق عراق کے فلاح زلیف ۹۱ پواینٹ، جواد افندیار - افغانستان  ۹۰ ، علی احمد الساعدی - عراق  ۸۹,۵ ، محمدمهدی عزالدین -لبنان  ۸۷ ، السید محمد السید - امارات - ۸۴.۵ اور مجتبی پرویزی - ایران ۸۳.۵ بالترتیب اول تا ششم آنے والوں میں شامل ہیں۔

 

الکوثر چینل کے «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» اتوار سے شروع ہوچکا ہے اور ابتدائی مرحلے میں ۲۴ قرآء سیمی فائنل مرحلے کے لیے منتخب ہوں گے اور اختتام پر پانچ بہترین قرآء کا انتخاب ہوگا۔/

 

الکوثر مقابلہ ٹیلی ویژن مقابلوں میں اسلامی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ شمار کیا جاتا ہے اور بارہ سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔/

3812645

نظرات بینندگان
captcha