شیخ محسن نجفی کے لیے مجلس فاتحہ کا اہتمام

IQNA

شیخ محسن نجفی کے لیے مجلس فاتحہ کا اہتمام

15:35 - January 17, 2024
خبر کا کوڈ: 3515707
ایکنا: مفسر قرآن اور بزرگ عالم دین شیخ محسن نجفی کی مجلس فاتحہ کا اہتمام جامعہ امام صادق کوئٹہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق،  بروز جمعہ 19 جنوری 2024 کو معروف و ممتاز عالم دین اور مفسر قرآن حجت الاسلام شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا ۔

 

یہ اہتمام پاکستان کے شہر کوئٹہ میں جامعہ امام صادق کے علماء اور طلباء کی جانب سے کیا گیا ہے جسمیں تمام اہل علم اور دیگر عوام کی شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔

 

کوئٹہ کے بزرگ علماء کی شرکت اس مجلس فاتحہ خوانی میں متوقع ہے ، جب کہ مقررین اس عظیم عالم کی قرآنی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ مدارس و علمی خدمات کے حوالے سے معروف عالم دین کی فاتحہ خوانی کی مجالس کا سلسلہ ایران اور عراق میں بھی جاری و ساری ہے۔/

 

نظرات بینندگان
captcha