لبنانی وزیراعظم کابینه کے استعفے اجلاس سے: بیروت دھماکہ فساد کا نتیجہ ہے

IQNA

لبنانی وزیراعظم کابینه کے استعفے اجلاس سے: بیروت دھماکہ فساد کا نتیجہ ہے

9:10 - August 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3508053
تہران(ایکنا) حسن دیاب نے استعفی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ لبنان میں اقتصادی فساد کی نیٹ ورک حکومت سے طاقتور ہے اور بیروت دھماکہ اسی کا شاخسانہ ہے۔

بیروت میں خوفناک دھماکہ جسمیں ۱۶۳ جان بحق اور چھ ہزار دیگر زخمی ہوگیے تھے اس دھماکہ سے مشکلات میں گرفتار لبنانی حکومت مزید دباو کا شکار ہوچکی ہے۔

 

اتوار کو وزیر اطلاعات منال عبدالصمد، اور ماحولیات کے وزیر دمیانوس قطار نے بھی استعفاء پیش کیا۔

 

گذشتہ روز بھی وزیر انصاف ماری کلاود نجم، وزیر خزانہ غازی وزنی، کے استعفا دینے کے بعد رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم استعفاء دینے جارہا ہے.

 

دیاب  بحران کے پیش نظر قبل ازوقت انتخابات کی تجویز پیش کرچکی ہے۔

 آخر کار گذشتہ رات  حسان دیاب، نے کابینہ کے استعفاء کو صدر  میشل عون کے سامنے رکھ دیا.

 

دیاب نے اس موقع پر کہا کہ لبنان میں فسادات اور کرپشن کی نیٹ ورک انتہائی طاقتور ہے اور بیروت دھماکہ اسی کا شاخسانہ ہے.

 

زرائع کے مطابق  «نواف سلام» کو جدید کابینہ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے./

3915879

نظرات بینندگان
captcha