حجاج کے لیے زمینی اور فضائی خدمات

IQNA

حجاج کے لیے زمینی اور فضائی خدمات

10:17 - July 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3509826
تہران(ایکنا) سعودی ہلال احمر کے مطابق حجاج کی خدمت کے لیے تمام سہولیات میسر ہیں اور ہلال احمر کی ٹیمیں زمینی اور فضائی خدمات رسانی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

سعودی ہلال احمر کے مطابق خدمات کی ٹیم میں ایک سو چھ ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف شامل ہیں۔

ہلال احمر کے سربراہ عبدالعزیز المروان کا کہنا تھا کہ زمینی اور فضائی ٹیمیں فوری امداد رسانی کے حوالے سے آمادہ ہیں اور کسی بیماری اور زخمی ہونے کی صورت میں فوری علاج کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

حجاج کے لیے فری فون کی سہولت

حرمین شریفین امور کے سربراہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ زائرین کی خدمت کے لیے فری ٹیلی فون کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں وہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں فری کال کرسکتے ہیں اور فون میں گیارہ زبانوں میں بات چیت کی سہولت موجود ہے۔

 

سعودی حجاج کے لیے بھاری اخراجات کے ساتھ سہولیات

وزیر ارشاد اور امور اسلامی عبداللطیف آل الشیخ نے جدہ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا: خانہ خدا کے زائرین کی خدمت رسانی اور کورونا ایس او پیز کے حوالے سے مختلف مساجد پر اکتیس ملین ریال اخراجات آئے ہیں۔

 

آل الشیخ کے مطابق دیگر معیاری سہولیات کے علاوہ اسمارٹ اسکینر، زایرین کی رہنمائی کے لیے ۶۲ اینچ اسکرین والے ٹیلی ویژن کی تنصیب جہاں مختلف زبانوں میں رہنمائی دی جارہی ہے اور دیگر سہولیات جدید ٹیکنانوجی کی مدد سے فراہم کیے گیے ہیں۔

 

دیگر امور میں زائرین کے لیے دو لاکھ چھتری کی فراہمی شامل ہے تاکہ زائرین شدید گرمی سے خود کو محفوظ رکھ سکیں اور کھاںوں کی فراہمی ، دو ہزار اسپشل کرسیاں برائے معذور افراد اور خصوصی گاڑیاں قابل ذکر ہیں۔/

3984600

نظرات بینندگان
captcha