مسلسل دوسرا سال، حج کا آغاز کورونا کے سایے میں

IQNA

مسلسل دوسرا سال، حج کا آغاز کورونا کے سایے میں

18:37 - July 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509840
تہران(ایکنا) مناسک حج سخت ایس او پیز کے سایے میں صرف سعودی حجاج کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔

حج تمتع کورونا بحران کی وجہ سے اس سال بھی سعودی کے اندر سے ساٹھ ہزار حجاج کے ساتھ شروع ہوچکا ہے اور ان حجاج میں اٹھارہ سے ۶۵ سال کے عمر کے حجاج شامل ہیں جنکو کورونا ویکسین کا دونوں خوراک مل چکے ہیں۔

ایس اوپیز پر عمل، سوشل فاصلہ، پیک شدہ آب زمزم اور حجاج کو بیس افراد کی ٹولیوں میں تقیسم کرنا اور حجاج کرام کو الیکڑونک کارڈ سے لیس کرانا دیگر انتظامات میں شامل ہیں۔ مقدس مقامات کو چھونے سے منع کیا گیا ہے تاکہ کورونا کو پھیلاو نہ ہو۔

 
 
نظرات بینندگان
captcha