متولی عبدالعال کا فررند: تلاوت کے بعد میرے والد دنیا سے رخصت ہوئے + فلم

IQNA

متولی عبدالعال کا فررند: تلاوت کے بعد میرے والد دنیا سے رخصت ہوئے + فلم

10:23 - July 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3509843
تہران(ایکنا) معروف مصری قاری شیخ سید متولی عبدالعال کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد رمضان المبارک میں آخری تلاوت کے بعد دنیا کو وداع کرگیے۔

رپورٹ کے مطابق معروف مصری قاری شیخ سید متولی عبدالعال کے بیٹے  اور بچوں کے اسپشلٹ ڈاکٹر صلاح السید متولی عبدالعال بھی والد کی طرح قاری قرآن ہے جنہوں نے خوبصورت آواز تلاوت کا فن والد سے ورثے میں حاصل کیا ہے۔

 

السید متولی عبدالعال ۱۶ جولائی ۲۰۱۵ - ۲۷ رمضان المبارک اور اہل سنت کے ہاں شب قدر کی رات ایک مجلس میں شریک تھے اور نماز عشاء کے بعد حالت تلاوت قرآن میں انکی روح پرواز کرگیی تھی۔

 

  شیخ عبدالعال کے فرزند کا کہنا تھا: جب میرے والد نے تلاوت ختم کی اور اسٹیج سے نیچے اترا تو چند ہی منٹ بعد رحلت کرگیے حالانکہ وہ ٹھیک ٹھاک تھا۔

متولی عبدالعال کا فرزند: تلاوت کے بعد میرے والد دنیا سے رخصت ہوئے + فلم

انکا کہنا تھا کہ میرے والد کی رسم تین دن تک جاری رہے اور انکے دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنمیں معروف قرآء جیسے شیخ محمد عبدالوهاب طنطاوی، ڈاکٹر فرج‌الله شاذلی، عبدالفتاح طاروطی اور اسماعیل طنطاوی  شامل ہیں جنہوں نے رسم میں تلاوت بھی کی۔

 

شیخ سید متولی عبدالعال غمگین انداز میں خوبصورت آواز کے ساتھ تلاوت میں معروف تھے اور متقی قاری شمار ہوتا تھا اور انکے گھر میں انکا اخلاق سب کو پسند تھا۔

متولی عبدالعال کا فرزند: تلاوت کے بعد میرے والد دنیا سے رخصت ہوئے + فلم

قابل ذکر ہے کہ معروف مصری قاری پہلی بار ۱۳۷۰ مرحوم قاری شحات محمد انور کے ساتھ ایران بھی تشریف لائے تھے اور ایرانی مقابلوں میں وہ بطور جج بھی شرکت کرچکے تھے۔/

ویڈیو کا کوڈ

3985115

نظرات بینندگان
captcha