ڈنمارک، گستاخانہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ انجام کو پہنچ گیا

IQNA

ڈنمارک، گستاخانہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ انجام کو پہنچ گیا

10:31 - July 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3509844
تہران(ایکنا) رسولِ اکرم ﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے والا اور مسلمانوں میں قابل نفرت کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ 86 سال کی عمر میں ہلاک ہوگیا ہے ۔

ڈنمارک میں رسولِ اکرم ﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ جنکو اسلامی دنیا میں شدید نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا 86 سال کی عمر میں ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گستاخ کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ کو 86 سال کی عمر میں موت نے جکڑ لیا جس کی تصدیق ویسٹر گارڈ کے اہلِ خانہ نے کی ہے۔

 

 

قبل ازیں 1980ء سے کارٹونسٹ کے طور پر کام کرنے والے ویسٹر گارڈ نے 2005 میں ڈنمارک کے ایک اخبار میں گستاخانہ خاکے شائع کرائے، بعض خاکوں میں اسلام پر تنقید بھی پائی گئی۔

 

دنیا بھر کے مسلمانوں نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے کیے۔ ڈنمارک میں بھی مسلمان سراپا احتجاج رہے اور ڈنمارک حکومت کو شکایات جمع کرائی گئیں۔

اپنے ناپاک عزائم کے باعث ویسٹر گارڈ سیکیورٹی میں چھپ کر رہنے پر مجبور ہوا۔ فروری 2006 میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید احتجاج ہوا اور ڈنمارک کے سفارت خانے حملوں کی زد پر آگئے۔

کچھ سال قبل خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ویسٹر گارڈ نے کہا کہ مجھے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے اپنے عمل پر کوئی افسوس نہیں۔ دنیا بھر کے مسلمانوں نے ویسٹر گارڈ کے فعل کی شدید مذمت کی۔

گستاخ کارٹونسٹ گذشتہ پندرہ سال سے مخفی طور پر زندگی گزارنے پر مجبور تھا۔/

 

3985172

نظرات بینندگان
captcha