سعودی عرب؛ عمرہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

IQNA

سعودی عرب؛ عمرہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

8:28 - July 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3509875
تہران(ایکنا) سعودی اعلان کے مطابق حج تمتع کے بعد عمرہ حج از سرنو شروع کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق مسجد الحرام امور کے ڈپٹی سعد بن محمد المحیمید کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام آمادہ ہے کہ پندرہ ذی الحجہ سے انفرادی عمرہ کا سلسلہ شروع کیا جائے۔

 

منتطمین کے مطابق انفرادی عمرہ کو بھی مکمل ایس او پیز کے ساتھ شروع کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ زائرین کی سلامتی یقینی بنایا جاسکے۔

 

سعودی حکام کی جانب سے چار مرحلوں پر مشتمل حفاظتی تدابیر کا اعلان اکتوبر ۲۰۲۰ سے کیا گیا تھا اور اسی کے مطابق عمرہ سات مہینے تک ممنوع کیا گیا تھا۔

 

اعلان کے مطابق روزانہ بیس ہزار افراد کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی جبکہ مسجد الحرام میں ساٹھ ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔

 

حج اس سال جمعے کو اختتام پذیر ہوا اور اس سال صرف سعودی کے اندر سے ساٹھ ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گیی تھی۔

 

کورونا بحران کی وجہ سے گذشتہ سال بھی صرف دس ہزار افراد حج کرسکے جب کہ سال ۲۰۱۹ کو پچیس لاکھ افراد نے حج انجام دیا تھا۔/

3986156

نظرات بینندگان
captcha