لبنان میں نئی حکومت نجیب میقاتی کی سربراہی میں

IQNA

لبنان میں نئی حکومت نجیب میقاتی کی سربراہی میں

10:20 - July 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3509887
تہران(ایکنا) لبنانی پارلیمنٹ نے خصوصی اجلاس میں ۷۳ ووٹ کے ساتھ نجیب میقاتی پر اعتماد کا اظھار کرتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اتفاق کیا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز لبنانی پارلیمنٹ نے خصوصی اجلاس میں ۷۳ ووٹوں سے نجیب میقاتی کو بطور وزیراعظم نئی کابینہ بنانے کا اختیار دیا، وہ اس سے پہلے سال ۲۰۰۵ اور ۲۰۱۱ کو بھی ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

 

لبنان گذشتہ ایک سال سے سیاسی بحران سے دوچار ہے جہاں حکومت کی تشکیل پر اتفاق نہیں ہورہا، اس سے پہلے مصطفی ادیب اور سعد حریری کابینہ بنانے میں ناکام ہوچکے ہیں، سعد حریری بھی ماضی میں وزیراعظم رہ چکے ہیں، انہوں نے گذشتہ مہینوں میں اعلان کیا کہ وہ صدر سے کابینہ کی تشکیل میں متفق نہ ہوسکے۔

 

حزب‌الله اور جنبش امل نے بھی نجیب میقاتی پر اعتماد کا اظھار کیا ہے اور سعد حریری نے بھی انکی کامیابی کے حوالے نیک تمناوں کا اظھار کیا ہے۔/

3986598

نظرات بینندگان
captcha