وزیرداخلہ محمد محمود علی نے ایرپورٹ پہنچ کر عازمین کی سہولتوں کا جائزہ لیا

IQNA

وزیرداخلہ محمد محمود علی نے ایرپورٹ پہنچ کر عازمین کی سہولتوں کا جائزہ لیا

11:54 - May 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3511908
تہران ایکنا: نقائص سے پاک سہولتوں کی فراہمی پر زور، حج کمیٹی کے وسیع پیمانے پر تیاریاں : محمد سلیم

حیدرآباد ۔  (سیاست نیوز) ریاستی وزیرداخلہ محمد محمود علی اور صدرنشین ریاستی حج کمیٹی محمد سلیم نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ  راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچ کر عازمین حج کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ عازمین کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہو اس کا پورا پورا خیال رکھنے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا۔ اس موقع پر حکومت کے مشیر برائے اقلیتی بہبود اے کے خان، حج کمیٹی کے ایگزیکیٹیو آفیسرشفیع اللہ، راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے عہدیداران سعودی ایئرلائنس کے عہدیداروں کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ عازمین حج کو تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ماضی میں جو کمیاں اور نقائص رہ گئی تھیں، اس سال انہیں دور کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ محمد محمود علی نے کہا کہ حج کمیٹی ہمیشہ عازمین حج کیلئے عمدہ انتظامات کرتی ہے۔ اس سال بھی عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے کے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

سال 2022ء میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے تلنگانہ، آندھراپردیش اور کرناٹک کے منتخب عازمین حج کو کسی بھی قسم کی دشواریاں پیش نہ آئے اس کا خاص خیال رکھنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے ایرپورٹ کے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت دی کہ وہ عازمین کو بیٹھنے کیلئے معقول انتظامات کریں۔ وضوخانوں کی تعداد میں اضافہ اور پارکنگ کیلئے مناسب انتظامات کی ہدایت دی تو جس پر ایرپورٹ کے اعلیٰ عہدیداروں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ صدرنشین ریاستی حج کمیٹی محمد سلیم نے کہا کہ عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے حج کمیٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حج کیمپ کے انعقاد کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ محمد محمود علی کے ساتھ مل کر ایرپورٹ کا دورہ کیا گیا۔ ایرپورٹ کے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس سے ایرپورٹ عہدیداروں نے اتفاق کیا ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے معاملے میں سنجیدہ ہیں۔ حکومت کے تمام محکمہ جات اس سلسلہ میں حج کمیٹی سے مکمل تعاون و اشتراک کررہے ہیں۔ وہ خود تمام کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ن

 

نظرات بینندگان
captcha