چین میں آٹھویں حلال فوڈفیسٹیول کا آغاز

IQNA

چین میں آٹھویں حلال فوڈفیسٹیول کا آغاز

22:41 - May 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1407168
بین الاقوامی گروپ: چین کے شھر " شنگھائی" میں منعقدہ بین الاقوامی حلال فوڈ فیسٹیول میں مختلف اسلامی ممالک بھی شرکت کر رہے ہیں۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " جدید الیوم" کے مطابق چین میں منعقدہ اس چھار روزہ حلال فوڈ فیسٹیول میں اسلامی حلال غذائی مواد کے علاوہ مختلف اسٹائل کے پیکنگ میں بند خوراک کی نمائش جاری ہے،اس شاندار اور بڑے لیول پر منعقدہ نمائش میں ہزار کے لگ بھگ تاجر دس ممالک سے شرکت کررہے ہیں ، ان ممالک میں چین کے علاوہ کئی عربی ممالک،ایران، پاکستان اور ترکی وغیرہ شریک ہیں ۔ نمائش میں شاہراہ ابریشم کے راستے تجارت کو وسعت دینے کے حوالے سے نشست بھی منعقد ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی چین میں سات بین الاقوامی فیسٹیول منعقد ہوچکے ہیں۔ اس قسم کے فیسٹیول سے اسلامی ممالک اور چین کے تجارتی تعلقات میں اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

1406932

ٹیگس: چین ، اسلام ، تجارت
نظرات بینندگان
captcha