دبئی ؛ دسویں بین الاقوامی «اقتصاد اسلامی» کانفرنس کا آغاز

IQNA

دبئی ؛ دسویں بین الاقوامی «اقتصاد اسلامی» کانفرنس کا آغاز

9:59 - October 29, 2014
خبر کا کوڈ: 1465245
بین الاقوامی گروپ: دسویں بین الاقوامی «اقتصاد اسلامی» کانفرنس کا آغآز گذشتہ روز دبئی چیمبرآف کامرس کے ہال میں کیا گیا

ایکنا نیوز-  روزنامه «البیان» کے مطابق بین الاقوامی کانفرنس «جدید تخلیقی کمپنیاں اور امید بخش اقتصادی نظام»
کے عنوان اور موٹو کے ساتھ امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد  بن راشد آل مکتوم کی زیر نگرانی شروع کیا گیا ہے
کہا جاتا ہے کہ اس کانفرنس میں مختلف ممالک سے ۲۵۰۰ اقتصادی ماہرین شریک ہیں اور دبئی کی اقتصادی ترقی اس کانفرنس کا مقصد بتایا جاتا ہے
اس اجلاس میں اسلامی ممالک میں تجارتی تعلقات بڑھانے پر بھی غور کیا گیا
ٹیکنالوجی اور جدید اقتصادی تخلیق کے نام سے نمائش کا انعقاد اور حلال اقتصاد کے موضوع پر اجلاس بھی پرگرام میں شامل ہے۔
پہلی کانفرنس اکتوبر ۲۰۰۳ کو ملایشیاء کے شہر پوترا جایا، دوسری کانفرنس کوالالمپور  اسکے بعد سال ۲۰۰۶ کو پاکستان،پھر کویت ، سال ۲۰۰۸ ،۲۰۰۹ کوالالمپور،۲۰۱۰ قزاقستان،۲۰۱۲ ملایشیاء اور سال ۲۰۱۳ کو لندن میں کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔

1464894

نظرات بینندگان
captcha