ٹورنٹو کے عجائب گھر میں قدیم اور نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش کا اہتمام

IQNA

ٹورنٹو کے عجائب گھر میں قدیم اور نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش کا اہتمام

10:12 - September 14, 2014
خبر کا کوڈ: 1449723
بین الاقوامی گروپ: اس قرآنی نمائش میں ہزار سے زائد ساتویں اور آٹھویں صدی کے نادر نسخے رکھے گئے ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «World Bulletin» کے مطابق شمالی امریکہ میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پہلے اسلامی عجائب گھر کا افتتاح 18 ستمبر کو کیا جا رہا ہے.

اگرچہ امریکہ اور کینیڈا میں متعدد میوزیم موجود ہیں جنمیں اسلامی آرٹ سے متعلق چیزیں موجود ہیں لیکن ٹورنٹو میں جدید میوزیم پہلا عجائب گھر ہے جو اسلامی آثار اور میراث کے لیے مخصوص کیا گیا ہے
اس میوزیم کے قیام کا مقصد مغربی دنیا میں اسلامی تہذیب و ثقافت اور آثار قدیمہ کا تعارف بتایا جاتا ہے
میوزیم سات ایکڑ پر مشتمل ہے اور قرآنی نمائش میں اسلامی آرٹ سے متعلق ہزار سے زائد آثار شامل ہوں گے
مینیاچر، قلمی نسخے،کاشی کاری اور ٹائلز کے نمونے، میڈیکل اور آرٹ کی پرانی کتابیں جو دنیا کے مختلف اسلامی ممالک کے فن کاروں اور آرٹسٹوں سے متعلق ہیں اس نمائش میں موجود ہوں گی۔

1449466

نظرات بینندگان
captcha