ایکنا: آستانہ مقدس امام علی (ع) نے اربعین کے موقع پر "قومی قرآنی منصوبہ" کا آغاز کیا ہے، جو زائرین کے سفر کے دوران سب سے بڑی قرآنی سرگرمی شمار کی جاتی ہے، اور اس میں 250 قرآنی ادارے شریک ہیں۔
ایکنا: سورۂ واقعہ قرآن کریم کی بابرکت سورتوں میں سے ایک ہے، جس کی تلاوت خصوصاً جمعہ کی راتوں میں غربت کے خاتمے، اللہ کی محبت کے حصول، لوگوں کے دل میں مقبولیت اور رزق میں کشادگی کا سبب بنتی ہے۔
ایکنا: سربراہ مرکز تحقیقات کمپوٹر علوم اسلامی "نور" نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی دنیا میں پہلی بار "تحقیق حدیث " کے میدان میں ایک ہوشمند (اسمارٹ) نظام "گفتوگو با احادیث" کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔
ایکنا: ایران کے قرآنی کارکنوں کے ایک گروپ نے شہید سپہبد حسین سلامی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اس حافظِ قرآن شہید کی یاد اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایکنا: نیویارک میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ کانفرنس میں آج سے فرانس اور سعودی عرب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی بحالی کے لیے عالمی کوششوں کی رہنمائی کریں گے۔
ایکنا: عزاداری کا معروف قافلہ "بنی عامر"، جو عراق کی سب سے بڑی عزاداری انجمنوں میں شمار ہوتا ہے، اربعین حسینی کی آمد کے موقع پر بصرہ سے کربلاء کی جانب اپنی روانگی کا آغاز کر چکا ہے۔
ایکنا: ایران کے ممتاز قرآنی شخصیت نے بین الاقوامی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی جانب سے منعقدہ قرآنی مہم "فتح" میں شرکت کرتے ہوئے سورہ آل عمران کی آیت 139 کی تلاوت کی۔