پاکستان؛ بقائے باہمی اور معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے نئی کوشش

IQNA

پاکستان؛ بقائے باہمی اور معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے نئی کوشش

8:54 - March 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3045199
بین الاقوامی گروپ:راولپنڈی میں " آدم کے بیٹے" کے عنوان سے تھیٹر کا انعقاد

ایکنا نیوز- معاشرے میں اتحاد،بھائی چارے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے علی زیدی کی کاوش سے مقامی فنکاروں نے خوبصورت پرفارمنس پیش کیا۔
راولپنڈی میں " آدم کے بیٹے " کے عنوان سے منعقد مزاحیہ تھیٹر شو میں  سبق آموز انداز میں شو پیش کیا گیا ۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہم سب آدم کے بیٹے ہیں اور رنگ و نسل اور عقیدے میں فرق کی وجہ سے ایکدوسرے کا قتل اسلامی اور انسانی کسی طور پر درست نہیں اور ہمارے اس شو کا مقصد یہی ہے کہ معاشرے میں رواداری اور ہم آہنگی کی فضاء کو عام کیا جائے۔
اس تھیٹر کو مختلف طبقوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے ۔

ٹیگس: تھیٹر ، آدم ، ہم ، آہنگی
نظرات بینندگان
captcha