بنگلہ دیش کے سفارت خانے میں مصری جوانوں کی حوصلہ افزائی+ تصاویر

IQNA

بنگلہ دیش کے سفارت خانے میں مصری جوانوں کی حوصلہ افزائی+ تصاویر

10:21 - August 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3512554
تہران ایکنا- قاہرہ میں بنگلہ دیش کے سفارت خانے میں مصری جوان قاری «اسامه البیلی فراج»، کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی صدی البلد کے مطابق بنگلہ دیش کے سفارت خانے میں منعقدہ قرآنی مقابلوں میں مصری قاری اسامه البیلی فراج نے مقام اول حاصل کیا جہاں تقریب میں قاہرہ میں بنگالی سفیر «محمد منیر الاسلام» نے انکی حوصلہ افزائی کی۔

اسامه فراج مصری صوبہ «کفر الشیخ»  کے شهر «بیلا» سے تعلق رکھتا ہے اور مصری جوانوں میں معروف قرآء میں انکا شمار ہے۔

وہ ایک قرآنی گھرانے میں پیدا ہوئے اور ۱۱ سال کی عمر میں معروف اساتذہ اور اپنے ماموں «عبدالوهاب جاد»، کی رہنمائیوں اور تربیت سے حافظ بنے۔

 

معروف قرآء محمد سید طنطاوی، عبدالفتاح طاروطی، شیخ قطب الطویل، شیخ «احمد عوض ابوفیوض» سے اسامہ فیضاب ہوچکے ہیں۔

 

اسامه فراج نے صدی البلد نیوز سے گفتگو میں نوجوان قاریوں اور حفاظ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بعض نکات کی رعایت بہت اہم ہے اور ان میں سے ایک کتاب خدا کو سمجھنا اور حفظ کرنا ہے۔/

4079569

نظرات بینندگان
captcha