کرناٹک حکومت میں مدارس کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ طلب

IQNA

حکومت مدارس بند کرنے کی تیاری میں

کرناٹک حکومت میں مدارس کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ طلب

16:51 - October 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3512966
ایکنا تھران- کرناٹک حکومت نے جمعہ کے روز محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں مدارس کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے، جس سے تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

 ہندوستان اردو ٹائمز کے مطابق خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ محکمہ تعلیم نے یہ مشق ہندو تنظیموں کی جانب سے ریاست میں مدارس پر پابندی لگانے کے مطالبے کے درمیان شروع کی ہے۔ ہندو تنظیموں کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ مدارس میں مشتبہ سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

حکومت نے محکمہ سے ریاست میں 960 مدارس کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔محکمہ تعلیم کے کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مدارس کی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ پیش ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ مدارس پر پابندی لگائی جائے یا انہیں محکمہ تعلیم کے دائرہ اختیار میں لایا جائے

 

نظرات بینندگان
captcha