امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش گرفتار

IQNA

امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش گرفتار

7:39 - December 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3513365
ایکنا تھران- حکومت مخالف تحریک کی حمایت پر امیر جماعت اسلامی گرفتار کرلیا گیا۔

ایکنا- الجزیرہ نیوز کے مطابق جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیر شفیق الرحمن کو ڈھاکا میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ملک کی تیسری سب سے بڑی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کے ترجمان نے 64 سالہ سربراہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس کا مقصد اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کو کچلنا قرار دیا۔

 

پبلسٹی سیکریٹری جماعت اسلامی مطیع الرحمٰن نے کہا کہ یہ گرفتاری پارٹی کے خلاف گزشتہ 15 برسوں سے جاری غیر منصفانہ سلوک اور جبر کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔

 

جماعت اسلامی نے مقدمات کو سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے کیسز قرار دیتے ہوئے اس کارروائی کو اپنے رہنماؤں کے خلاف بڑی انتقامی مہم کا حصہ کہا۔

کئی برسوں تک جماعت اسلامی دائیں بازو جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بڑی اتحادی رہی اور ان دونوں جماعتوں کے اتحاد نے 2001 سے 2006 تک ملک پر حکومت کی۔

 

لیکن 2009 میں شیخ حسینہ کے اقتدار میں آنے کے بعد جماعت اسلامی کی پوری قیادت کو گرفتار کر لیا گیا اور ان پر 1971 میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلائے گئے۔

 

ان الزامات کے تحت جماعت اسلامی کے 5 مرکزی رہنماؤں کو جنگی جرائم کی عدالت کی جانب سے مجرم قرار دینے کے بعد 2013 سے 2016 کے درمیان پھانسی دی گئی۔

 

4106885

نظرات بینندگان
captcha