اقوام متحدہ میں فلسطین کے ممبر بننے کی قرارداد پر ووٹنگ

IQNA

اقوام متحدہ میں فلسطین کے ممبر بننے کی قرارداد پر ووٹنگ

4:01 - April 19, 2024
خبر کا کوڈ: 3516238
ایکنا: جعمرات کو الجزایر کی جانب سے سلامتی کونسل فلسطینی ممبرشپ پر ووٹنگ کرائے گی۔

ایکنا نیوز کے مطابق الجزیرہ نیوز چینل نے اعلان کیا کہ جمعرات کو سلامتی کونسل الجزائر کی طرف سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کرے گی۔

گزشتہ جمعرات کو اس کونسل کے ارکان اپنے بند اجلاس میں اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت پر کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔

فلسطین اب اقوام متحدہ میں مستقل مبصر ہے۔ فلسطین نے 2011 میں اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کے لیے درخواست دی لیکن بعد میں کچھ عرصے کے لیے مستقل مبصر رہنے کا فیصلہ کیا۔

اپریل میں، فلسطین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط بھیجا جس میں اس سے درخواست کی گئی کہ وہ اقوام متحدہ میں مستقل رکن کے طور پر شمولیت پر نظر ثانی کرے۔

مستقل مبصر کا درجہ رکھنے والے ممالک زیادہ تر میٹنگوں میں شرکت کر سکتے ہیں اور تقریباً تمام متعلقہ دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، لیکن ووٹ دینے کا حق نہیں رکھتے۔ فلسطین کے علاوہ ویٹیکن کو بھی اقوام متحدہ میں مستقل مبصر کا درجہ حاصل ہے۔

سلامتی کونسل کی سفارشات اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کی بنیاد پر ممالک کو اس بین الاقوامی تنظیم میں داخلہ دیا جاتا ہے۔/

 

4210886

نظرات بینندگان
captcha