بھارت میں پہلی اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

IQNA

بھارت میں پہلی اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

7:52 - March 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511559
تہران(ایکنا) انڈیا کی پہلی اسلامی آرٹ گیلری کا اگلے سال حیدرآباد کے سالارجونگ میوزیم میں افتتاح ہوگا۔

ہندوستان ٹایمز کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ اس اسلامی آرٹ گیلری میں ڈھائی ہزار فن پارے اور دیگر وسائل موجود ہیں جنمیں مغل دور شاہ جھان کے تیروکمان، نایاب قرآنی نسخے، تسبیج اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

اس آرٹ گیلری کو ایک ہزار چار سو مربع میٹر کی وسعت پر قایم کی گیی ہے۔

حیدرآباد کے سالارجونگ میوزیم کو ۱۹۵۱ میں قایم کیا گیا ہے جہاں مشرقی و مغربی تمدن اور اسلامی آثار موجود ہیں۔

واضح رہے کہ انڈیا میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک میوزیم میں خصوصی طور پر اسلامی آرٹ گیلری قایم کرنے کی منظوری دی گیی ہے۔

 

اس میوزیم میں قرآنی نسخے موجود ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک سے جمع شدہ ہیں جنمیں سونے اور چاندی کے پانی سے تزئین شدہ قرآن کریم شامل ہیں جب کہ دیگر نایاب اسلامی کتب بھی ان میں موجود ہیں۔/


4045006

نظرات بینندگان
captcha